سپورٹس

بھارت پاکستان سے پٹ گیا

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو بآسانی 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
فرانس کے شہر نینس میں جاری ورلڈ سکواش جونیئر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں پاکستان اور مصر کی ہیں۔
پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔ اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button