تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز گل کی تشدد کے باعث ذہنی و جسمانی حالت نازک ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہبازگل کے دوبارہ ریمانڈ پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

شہبازگل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شہبازگل کودوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانےپربہت تشویش ہے ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے

عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا پھر دوبارہ پولیس اسٹیشن لےجایاگیا یہ مجھے نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کےخلاف اقدامات میرےاورپی ٹی آئی کےخلاف جھوٹےبیانات حاصل کرنے کے لیے ہیں شہباز گل پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے کسی بھی ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائی کامقابلہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button