تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن بہت محنت کر رہا ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہت محنت سے کام کر رہا ہے۔

ممبر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ میں یا میری فیملی سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ رہا لیکن بطور منتخب رکن بدین کے عوام کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حلقہ بندی بھی کرتی ہے اور آر او بھی ان کا ہی ہوتا ہے، ایک ماہ سے انتخابی مواد ڈپٹی کمشنرز کے پاس پڑا ہوا ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ انتخابی مواد کا آڈٹ کرایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن ملک کے باہر سے تو افرادی قوت منگوا نہیں سکتا، الیکشن کمیشن بہت محنت سے کام کر رہا ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن ضمنی انتخابات ہوئے ، حلقہ بندی میں بھی دن رات الیکشن کمیشن نے محنت کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فہمیدہ مرزا سے کہا کہ اگر آپ کی درخواست میں دم ہوا تو آپ کو سن لیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 اگست کو ہی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button