تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گل کا اغوا اور تشدد ، سازش کا حصہ ہے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویشناک ہے، تشدد کے باعث ان کی ذہنی اور جسمانی حالت نازک ہے۔

شہبازگل پر یہ تشدد اس وقت کیا گیا جب انہیں اغوا اور نامعلوم مقام پر رکھا گیا، ان پر دوبارہ تشدد تھانے میں کیا گیا، یہ سازش کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زبردستی غلط بیان لینے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے جیسے سوشل میڈیا کارکنوں کےساتھ کیا گیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، یہ مجھے اور تحریک انصاف کو ٹارگٹ بنانے کے لیے سازش کا حصہ ہے، ہم شہبازگل پر تشدد سے نمٹنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button