تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیات

شہباز گل کو لینے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ‌ کا سیشن عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی نے چیلنج کردیا. جبکہ پولیس انہیں لینے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا سیشن عدالت کا فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

درخواست میں اسلام آبادہائی کورٹ سے آج ہی سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے اور دوبارہ ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا کہا گیا ہے۔

ادھر پولیس ٹیم تفتیشی افسر کی نگرانی میں شہباز گل کولینے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ان کو لینے کے لیے پولیس کی اضافی نفری بھی بھیجی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈشنل سیشن جج نے شہباز گل کو  2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button