تازہ ترینخبریںپاکستان

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں گھر پر محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی نے مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس چھاپہ مار کارروائی کا مقصد ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے جنوبی فلوریڈا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ایف بی آئی اہلکاروں نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے کر  تلاشی لی۔

دوسری جانب امریکی ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے اہم عہدے داروں نے اجازت دی ہو گی۔ اس کارروائی کا مقصد ٹرمپ کے گھر سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے جبکہ محکمے کی طرف سے خاموشی کا مطلب پروفیشنل ازم ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button