تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ حکومت کے مطابق کر دیا: عائشہ غوث پاشا

ماہرِ اقتصادیات ، وفاقی وزیر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے، اس لیے عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ حکومت کے مطابق کر دیا۔

 عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے۔ چھوٹی دکانوں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، ستمبر تک معاملے کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

عائشہ غوث نے کہا ہے کہ ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے، اس لیے جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بھی یہ بات کر رہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button