تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

تحریک انصاف کو توڑنے سے خونی سیاست کا آغاز ہو گا : شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے، ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے، 2 ووٹوں کی حکومت 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔ ان لوگوں کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے، بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشت گردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یومِ آزادی کو یومِ بربادی نہ بنائیں، افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثر انداز ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گرفتار کرنا یا تحریکِ انصاف کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں، مشرف نے چینل لائسنس دیے، مفاد پرست فاشسٹ چینل بند کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button