انتخاباتتازہ ترینخبریں

پاکستانی سیاست پر خطوط کی پرچھائیاں

لاہور(رپورٹ، فیصل اکبر ) پاکستان کی سیاست میں ”خطوط“ ہمیشہ پانسا پلٹ اور دور رس نتائج کے حامل ثابت ہوئے اور بالآخر خط اقتدار کا سورج ڈبونے کا باعث بنے۔

خط سے متاثر ہونے والوں میں پہلے سیاست دان سید یوسف رضا گیلانی اور حال ہی میں چودھری پرویز الٰہی ہیں جبکہ چند ماہ قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دعویٰ تھا کہ امریکی خط کے نتیجے میں انہیں سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیاگیا۔

2012ءمیں پیپلز پارٹی کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سوئس عدالت کو ”خط“ نہ لکھنے کی پاداش میں سپریم کورٹ سے نااہل قرار پائے اور ان کی وزارت اعظمیٰ چلی گئی۔رواں سال عمران خان کے دعویٰ کے مطابق انہیں امریکی خط کے نتیجے میں اقتدار سے محروم کیاگیا اور حالیہ دنوں میں ایک بار پھر ایک خط نے ایک سیاست دان کو اقتدار سے محروم کردیا ہے اِس بار چودھری شجاعت حسین کے خط کی وجہ سے چودھری پرویز الٰہی اقتدار سے محروم ہوئے۔

واضح رہے کہ ملکی سیاست میں چند سال قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے پانامہ کیس میں بھی قطری خطوط ملکی سیاست میں زیر بحث رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button