انتخاباتتازہ ترینخبریں

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 590 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 590 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں سب سے زیادہ حیدرآباد میں 134 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 590 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ حیدرآباد میں 134 امیدوار الیکشن لڑے بغیر فاتح قرار پائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں میں کراچی کے 7 اضلاع کے 6 امیدوار بھی شامل ہیں جن میں ملیر سے 4، کورنگی اور کیماڑی سے ایک ایک امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹھٹھہ ڈویژن میں سجاول میں 100، ٹھٹھہ میں 85 اور دادو میں 70 امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع ٹنڈو محمد خان میں 60، جام شورو میں 31، ٹنڈوالہیار میں 70، مٹیاری میں 30 اور بدین میں 47 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں اب 3822 نشستوں پر 20 ہزار 180 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے سے قبل صوبے میں تبادلے اور تقرریوں کا الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button