انتخاباتتازہ ترینخبریں

’لوٹوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں کہیں اور ہے‘

 تحریک لبیک کے مرکزی امیر مولانا سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔

تحریک لبیک کے مرکزی امیرمولانا سعد حسین رضوی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں کہیں اور ہے عوام پی پی 272 اور273 میں ٹی ایل پی کو کامیاب کرکےحق کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی حلقے کوخالی نہیں چھوڑا ہرجگہ سے ہمارے امیدوار ہیں اور انشااللہ جنرل الیکشن میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

سعد رضوی نے کہا کہ لوٹوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں کہیں اور ہے عوام کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو مسترد کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک ضمنی انتخابات میں گیم چینجر کے طور پر سامنے آئے گی ہم شفاف اور منصفانہ انتخابات پریقین رکھتے ہیں۔

سربراہ ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر سسٹم سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، کوئی یہ مت سوچے کہ وہ ہماری آواز کو دبا دے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button