تازہ ترینخبریںپاکستان

کابل میں 4 پاکستانی طلبا کی گمشدگی پر پاکستان کا افغان حکام سے رابطہ

کابل میں 4 پاکستانی طالب علموں کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان نے افغان حکام سے رابطہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے وزارت خارجہ سے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ لاپتہ پاکستانی طلبا کامعاملہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکام لاپتہ پاکستانی طلبا کی جلد بازیابی یقینی بنائیں، طلبہ کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے۔

کابل کی دو یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم 4 پاکستانی طلبہ عید کے دن سے لاپتہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button