تازہ ترینخبریںپاکستان

این ٹی ڈی سی عیدالاضحی پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے بطور قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔


انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ایس سی /بی ای، یونیورسٹی آف Wollongong آسٹریلیا سے ایم ایس انجینئرنگ اور رائل میلبورن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (RMIT) آسٹریلیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ وہ پاور سیکٹر کا 30 سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ این ٹی ڈی سی سمیت پاور سیکٹر میں اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) این ٹی ڈی سی، جنرل منیجر (پراجیکٹ ڈیلیوری) نارتھ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل)، جنرل منیجر (ٹیکنیکل سروسز گروپ) اور جنرل منیجر ایسٹ مینجمنٹ نارتھ این ٹی ڈی سی شامل ہیں۔ انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو، چیف آپریٹنگ آفیسر قائداعظم سولر پارک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (اے ای ڈی بی) بھی خدمات سرانجام دیں۔

بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھالنے کے بعد انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے آج واپڈا ہاﺅس لاہور میں این ٹی ڈی سی سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق این ٹی ڈی سی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو عیدالاضحی پر بلاتعطل بجلی فراہم کرے گی۔ این ٹی ڈی سی کی تمام ٹیمیں نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (NPCC) اور ملک بھر میں تمام گرڈ سٹیشنز میں الرٹ رہیں گی اور اس سلسلے میں مینجمنٹ کی جانب سے گرڈ سٹیشنز کے اچانک دورے بھی کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button