تازہ ترینخبریںپاکستان

سابق مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا زرگل خان کا ہزارہ قومی محاذ میں شامل ہونے کا عندیہ

ہزارہ کی سیاست میں ہلچل نامور سیاسی شخصیت سابق مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا زرگل خان نے ہزارہ قومی محاذ میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل ذوالقرنین خان جدون صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی کی دعوت پر عید کے بعد اپنے سیاسی جنبہ سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس حوالہ سے جمعہ کے روز سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی زرگل خان سے ہزارہ قومی محاذ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذوالقرنین خان جدون ،صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی ،مرکزی سیکرٹری مالیات عابد خان جدون نے ملاقات کی ۔انہوں نے زرگل خان کو صوبہ ہزارہ کے لئے سیاسی جدوجہد میں شامل ہونے کے ہزارہ قومی محاذ میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ۔

اس موقع پر عام آدمی ہزارہ پراونس کے چیئرمین سابق ایم پی اےزرگل خان کا کہنا تھا صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے مرحوم بابا حیدر زمان کے زمانہ میں تحریک کو عروج ملا تھا جس کو بعد میں خواص نے الگ جماعت بنالیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنتا ہے تو صوبہ ہزارہ بھی لیں گے جس کے لئے ہزارہ کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں 18اقوام کا مشترکہ اعلامیہ صوبہ ہزارہ کا قیام ہے اس کے لئے عید کے بعد اپنے ساتھیوں اعجاز احمد درانی ،امجد خان مرتضی اعوان سمیت دیگر جنبہ کے لوگوں کے ساتھ باقاعدہ ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اور ہزارہ صوبہ کی مہم کو عملی بنیادوں پر چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2002میں تربیلا ڈیم کی رائیلٹی حاصل کی تھی جو ہر سال کی اے ڈی پی میں دس فیصد دی جا رہی ہے جو متاثرین تربیلا ڈیم پر خرچ ہو رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سیاست میں 75 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت رہی ہے۔اب چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے واضح دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جس سے فوج کا مورال بلند ہوا ہے۔

جو لوگ زبردستی ان کو شامل کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ذوالقرنین خان جدون صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی نے زرگل خان کو ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت کے فیصلہ پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس مٹی کے لئے سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔ہزارہ کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرنے ان کی شناخت اور صوبہ کے قیام کی جدوجہد کے لئے ہر ہزارے وال کے در پر جانے کو تیار ہیں چاہیے وہ سیاسی مخالف ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ صوبہ ہزارہ کے لئے جھاری کس سے کوہستان کے سنگلاخ پہاڑوں تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر صوبائی صدر نے ضلع مانسہرہ کے لئے ہزارہ قومی محاذ کی شعبہ خواتین ونگ کی صدر معظمہ خان کا نوٹیفیکیشن بھی جا ری کیا جنہوں نے ضلع میں خواتین کو اس پلیٹ پر لانے کے لئے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button