تازہ ترینخبریںروشنی

جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، خطبۂ حج

آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبۂ حج دیا۔

خطبۂ حج کے بعد حجاجِ کرام مسجدِ نمرہ میں نمازِ ظہر اور نمازِ عصر ادا کرنے کے بعد دعائیں مانگ رہے ہیں۔

خطبۂ حج کے دوران محمد شیخ بن عبدالکریم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے،جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔

خطبۂ حج کے دوران شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ متقی کے لیے جنت کی خوش خبری ہے۔

اسلامی اقدار کا تقاضہ ہے کہ جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، تقوی اختیار کرنے والا اللّٰہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے۔

مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم نے مزید کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے، سارے انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا، اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ متقی کے لیے جنت کی خوش خبری ہے۔

دنیا بھر سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے میدانِ عرفات پہنچے تھے۔

دوسری جانب عازمینِ حج نے گزشتہ رات منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button