تازہ ترینخبریںسیاسیات

مفتاح اسماعیل نے صحافی کے سوال پر گالی دے دی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے صحافی کے سوال پر گالی دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی کمپنی کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ ملی ہے

سوال پر ان کے منہ سے بھی گالی نکل گئی بعد میں احساس ہوا تو گڑ بڑا گئے اور چہرے کے تاثرات بھی بدل گئے۔

مفتاح اسماعیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے وزیرعطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں لیگی رہنما کےخلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔

عطا تارڑ نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کےاشارے سے گالی دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے نے شرافت کو بھی شرمسار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجودعطاتارڑ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گھس آئے اسپیکر نے باہر جانے کا حکم دیا تو ٹھوکر پر ماردیا پھر باہرجانے سےانکارکردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button