جرم کہانی

کراچی سے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا بتانا ہے کہ ملزمان تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 دستی بم، 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت خاور حسین اور جابر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بیرون ملک سے مختلف اکاؤنٹس سے رقوم ملتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button