تازہ ترینخبریںپاکستان

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور عدم اعتماد پرووٹنگ رکوانے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں یہ درخواست نعیم الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے رجسٹرار آفس میں دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا،خط کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور یہ بھی کہا گیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد سیاسی جماعتوں نے غیرملکی فنڈنگ اور ان کی ایما پر لائی گئی۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پراپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے،کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر مشتمل ہو۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ بیرونی سازش کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے،حساس اور ہنگامی نوعیت کا معاملہ ہے،آج ہی سماعت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button