تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت: انتہا پسندوں نے حجاب کے بعد گوشت بیچنے پر بھی پابندی عائد کردی

بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے حجاب کے بعد مسلمانوں کے حلال گوشت بیچنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں کی جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمان قصاب کو حلال گوشت بیچنے سے روک دیا۔

کرناٹک کی دائیں بازو کی جماعت بجرنگ دل نے مسلمان قصاب کی دکان پر حملہ کیا اور اسے مرغی کے حلال گوشت کے ساتھ حرام گوشت فروخت کرنے پر بھی زور دیا۔

مسلمان قصاب کی جانب سے انکار کیا گیا تو انتہا پسند ہندوؤں نے قصاب کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے حلال گوشت کی فروخت کو مسلمانوں کی طرف سے ’معاشی جہاد‘ کا نام دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button