تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے ممبران اگر سچے سیاستدان ہیں تو مستعفی ہوجائیں

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک ہی عہدے پر ہوں، سیاسی حالات گمبھیر اور ملک کے حالات برے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کےحالات تشویش ناک ہیں تاہم عدم اعتماد کے بعد جو ہوگا اس پر آئین خاموش ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ منحرف اراکین اپنےعلاقوں میں جانےکےقابل نہیں رہے اور جن باپ بیٹوںٕ پر فرد جرم عائد ہونی تھی وہ آج صوبےاورمرکزمیں امیدوارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائنل راؤنڈ ہونے کےلیے 24گھنٹے رہ گئے ہیں،سیاسی حالات گمبھیر اور ملک کے حالات برے ہیں، اپوزیشن کےخلاف سیاسی اعلان جنگ کرتاہوں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آئین کےآرٹیکل 94میں واضح ہے کہ اگرعدم اعتماد ہوجاتی ہے تو عمران خان مزید رہ سکتا ہے۔

انھوں نے نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ اگر ای سی ایل میں نام ڈالنے کا کہہ رہے ہیں تو ابھی ڈال دیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بھتہ پہنچ رہا ہے تاہم اداروں کو نہیں پتا کہ کہاں سے بھتہ آتا ہے۔

انھوں نے پی ٹی آئی کےمنحرف رہنماؤں سے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اگر سچے سیاستدان ہیں تو مستعفی ہوجائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد غیرملکی سازش ہےاور جنہوں نے یہ کیا ہے ان پر غداری کے مقدمات درج کیے جائیں۔

وزیرداخلہ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی حالات میں اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور رمضان کے بعد انتخابات کروائے جائیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ‏عدالت کے خلاف نہیں ہوں مگر شہبازشریف  پر 18فروری کو فردجرم عائد ہونی تھی، ‏فوادچودھری کے پاس اب وزارت قانون اور وزارت اطلاعات ہے، فوادچوہدری کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف بغاوت کےمقدمےکی درخواست بھیجے،ابھی دستخط کردوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button