تازہ ترینتحریکخبریں

پیرپگارا کا پیغام آگیا کہ ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں

جی ڈی اے کی رہنما فہميدہ مرزا کا کہنا ہے کہ کمٹمنٹس پوری نہ ہوئيں تو حکومت سے عليحدگی پر غور ہوسکتا ہے۔

سما کو خصوصی انٹرويو ميں فہميدہ مرزا  کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر حکومت کے ساتھ ہيں اس وقت کوئی سودا نہيں کريں گے لیکن اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہيں۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پیرپگارا کا پیغام آگیا تھا کہ ہم حکومت کوسپورٹ کررہے ہیں،پیرپگارا نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پر حکومت کےساتھ ہيں، وزيراعظم نے وعدے پورے کرنے کی يقين دہانی کروائی ہے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی پرتحفظات ہيں، وزيراعظم سے بھی بتادیا ہے مگر حکومت چھوڑنے کی بات کرنے سے پہلے کابينہ سے استعفیٰ دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزيشن اور جی ڈی اے کے درميان رابطے ہورہے ہيں مگر ہميں پشاور سے حکومت کی مدد کرنے کا کوئی پيغام نہيں آيا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان  نے 8 مارچ کو اسپیکر آفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین جبکہ حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button