تازہ ترینخبریںپاکستان

صبح سے مبارکبادیں مل رہی ہیں، آنے والے دن پاکستانی تاریخ کے فیصلہ کن دن ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 3 سالہ کوششوں سے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف  قرارداد  منظورہوئی ہے، صبح سے پوری اسلامی دنیا سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 57 اسلامی ممالک نے اسلاموفوفیا کیخلاف قرارداد پیش کی جس کےلیے ہم 3 سال سے کوششیں کررہے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  نائن الیون کے بعد مسلمانوں کیخلاف ایک مہم چلی اور دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ لیا گیا حالانکہ اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہيں۔ انہوں نے کہا کہ جب اسلام کیخلاف مہم کیخلاف کوئی آواز آٹھاتے تو اسے تنگ نظر کہا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان عمران خان کیخلاف مدرسے کے بچوں کو نکالتے ہیں مگر جس کو یہودی کہتے تھے اس نے وہ کام کردیا جو آپ30سال میں نہیں کرسکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کا سب سے زیادہ نقصان ان کو ہوتا تھا جو بیرون ملک رہتے ہیں مگر آج سب سے زیادہ خوش بیرون ملک مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے، نواز شریف ایک پرچی اسلاموفوبیا اور کشمیر کی بھی پکڑ لیتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب چور ایک طرف ہوگئے ہیں،ایک گیند سے 3 وکٹیں گریں گی، ان تینوں چوہوں کا شکار کر کے دکھاؤں گا،27 مارچ اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر آئے گا، اسلام آبادپہنچ کردنیاکوبتائیں ہم سچ کےساتھ کھڑےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے سے سیاست دانوں کو خریدا جا رہا ہے،20،20 کروڑ روپے سے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔ آنے والے دن پاکستان کی تاریخ کے فیصلہ کن دن ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوری لیکر ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ميرے اربوں روپے باہر ہوتے تو ميں بھی امريکی صدر کے سامنے پرچی لیکر بيٹھا ہوتا، ان کے چوری کے پیسے نے ان کو غلام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ڈر ہے عمران خان اور تھوڑی دیر رہ گیا تو یہ جیل جائے گا، شہباز شریف عدالتوں سے بھاگ رہاہے ۔ کبھی شہبازشریف کی کمر میں درد ہوجاتا ہے تو کبھی وکیل بھاگ جاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  تین بار کے وزير اعظم کے بچے باہر بيٹھے ہيں، بيٹی کے نام پر لندن ميں 4 بڑے بڑے گھر ہيں۔ انہیں معلوم ہےعمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو انہوں نے جیل جاناہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button