تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

بس صرف چند گھنٹے اور، جب روس یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضہ کر لے گا

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین کا دفاعی نظام تباہ ہوگیا، روسی افواج چند گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر قبضہ کرسکتی ہیں۔

بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کا دارالحکومت کیف کا فضائی دفاع کا نظام تقریباً تباہ ہوچکا ہے، جس کے بعد دارالحکومت چند گھنٹوں کے اندر اندر روسی فوج کے قبضے میں جاسکتا ہے۔

امریکی حکام کے حوالے سے سی این این پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریباً 30 کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔

اس سے پہلےامریکی حکام نے نیوز ویک کو بتایا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیف چند دنوں میں روسی افواج کے قبضے میں آجائے گا اور اس کے فوراً بعد ملک کی مزاحمت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کردیا جائے گا۔

حکام کا خیال ہے کہ 96 گھنٹوں کے اندر کیف پر قبضہ کرلیا جائے گا اور یوکرین کی قیادت تقریباً ایک ہفتے میں گر جائے گی، یوکرین چند دنوں کے اندر روس سے شکست کھا سکتا ہے۔

سابق سینئر امریکی انٹیلی جنس افسر نے نیوز ویک کو بتایا کہ فضائی اور توپ خانے کی بمباری ختم ہونے اور زمینی جنگ کے واقعی شروع ہونے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ کیف صرف چند دنوں میں گرجائے گا، یوکرین کی فوج شاید تھوڑی دیر اور روکے لیکن وہ زیادہ مزاحمت نہیں کر پائے گی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کے ایک قریبی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ امکان موجود ہے کہ کیف کا 96 گھنٹوں کے اندر اندر محاصرہ کیا جاسکتا ہے لیکن انہیں یقین نہیں ہے کہ یوکرائنی صدر کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

ادھر اخباری ویب سائٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے آج علی الصباح ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا تاکہ روسی فوج کے ٹینکوں کو کیف کی سمت پیش قدمی سے روکا جاسکے۔ یوکرین کی فوج نے مزید بتایا کہ دارالحکومت کی جانب بڑھنے والی روسی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کیف پر روس کے خوفناک میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ 1941ء میں نازیوں کے حملے کے بعد سے کیف میں اس طرح کی صورتحال نہیں دیکھی گئی۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے خود کو روس کا اولین ہدف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارح فوج سے لڑنے کیلئے شہریوں کو اسلحہ فراہم کی جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button