تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لوک گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا آسکر اور بافٹا ایوارڈ کیلئےنامزد

گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کرلی۔

جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’نوٹائم ٹوڈائے‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’بہترین اوریجنل سونگ‘، ’بہترین سونگ‘اور ’بہترین ویژول ایفیکٹس‘سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔

اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @laraib.atta

لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔

وہ دنیا کی نوجوان فی میل وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ میں سے ایک ہیں جو کہ ہالی ووڈ کے چند بڑے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ’گوڈزیلا‘، ’ایکس مین‘اور ’مشن امپاسبل ؛ فال آؤٹ‘شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button