تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کسی کی خواہش پر اپنے تعلقات کسی سے ختم نہیں کرسکتا

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کی خواہش پر اپنے تعلقات ختم نہیں کرسکتا اور ہمیں آزاد خارجہ پالیسی میں توازن رکھنا ہے، دیکھیں گے کہ ہمارا مفاد کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پچھلے آٹھ دس مہینوں میں پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے میں کافی تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ ایم او یو کا اسٹرکچر اور کچھ کمپنیز پر ہمارے اعتراضات تھے جو دور کرلیے گئے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اُمید ہے اس سال کے آخر تک منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کرلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کو یقین ہے کہ سفارت کاری سے دونوں ملکوں کے فوجی تنازعے کو ختم کیا جاسکتا ہے، تنازعات کی صورت میں ترقی پذیر ممالک معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی عالمی شدت پسندی اور اسلاموفوبیا کے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button