تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اداکارہ اور ماڈل سنی لیونی جعلسازوں کی دھوکا دہی کا شکار بن گئیں

بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ اور ماڈل سنی لیونی حال ہی میں جعلسازوں کی جانب سے قرض لینے کے حوالےس دھوکا دہی کا شکار بن گئیں۔

سنی لیون نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا کہ کس طرح ان کا سی آئی بی آئی ایل اسکور چند جعل سازوں کی جانب سے ان کے پی اے این کارڈ کو استعمال کرکے لون نکلوانے کی وجہ سے متاثر ہوا۔

انھوں نے اپنے اس ٹوئٹ کو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردیا تھا، تاہم جمعرات کو کی گئی اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا تھا کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ ابھی ابھی پیش آیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چند نامعقول افراد نے میرا پی اے این کارڈ استعمال کرکے اس میں سے دو ہزار بھارتی روپے کے مساوی لون لیا۔

انھوں نے میرا سی آئی بی آئی ایل اسکور کے ساتھ فراڈ کیا۔ تاہم  آئی وی ایل ایس سیکیورٹیز نے مدد کے لیے کچھ نہیں کیا، جو بھارت میں قابل افسوس صورتحال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button