تازہ ترینخبریںدنیا

ایدھی ویلفیئر نے کابل میں بھی امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں

ایدھی ویلفیئر کی ایک ٹیم سعد ایدھی کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کے لیے کابل پہنچی ہے۔

ٹیم نے افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے دفتر کا دورہ کیا اور صدر افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مولوی مطیع الحق سے سعد ایدھی نے ملاقات کی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق دونوں طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر تعاون اور یقین دہانی کروائی گئی۔

افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایدھی ویلفیئر کی افغانستان میں جاری خدمات کو سراہا۔

افغانستان میں امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن سعد ایدھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ افغان صدر افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مولوی مطیع الحق خالص سے ملاقات کی اور عبدالستار ایدھی پر لکھی جانیوالی کتاب بھی پیش کی۔

کراچی سے ایدھی ویلفیئر کی ٹیم سعد ایدھی کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصے لینے کے لئے افغانستان کے دارالخلافہ کابل پہنچی ہے۔

کابل میں واقع افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے دفتر کا دورہ کیا تو صدر افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایدھی ویلفیئر کی ٹیم کو خوش آمدید کہا ۔

سعد ایدھی نے بتایا کہ ایدھی ویلفیر افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے، دارالخلافہ کابل میں ایدھی کا سینٹر اور ایمبولینس بھی موجود ہے، مزید تعاون سے افغانستان کابل میں فلاح و بہبود کا کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

صدر افغان کریسنٹ سوسائٹی مولوی مطیع الحق خالص نے ایدھی ویلفیئر کی ملک بھر میں کاوشوں کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب مولانا عبدالستار ایدھی اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ایسا لگا کہ افغانستان کے یتیموں اور مسکینوں کی کفالت کرنے والے باپ کا سایہ ان سے چھین گیا، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

سعد ایدھی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایدھی ویلفیئر کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button