تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے تفریحی مقام گلمرگ میں سیاحوں نے برف سے تاج محل تعمیر کردیا

مقبوضہ کشمیر کے تفریحی مقام گلمرگ میں سیاحوں نے برف سے تاج محل تعمیر کردیا ہے۔

برف سے بنے ہوئے تاج محل کے ماڈل کو جب رات کے وقت مصنوعی روشنیاں جگمگاتی ہیں تو اس کا حسن آنکھیں خیرہ کردیتا ہے۔

اسی تفریحی مقام پر قائم ہوٹل گرینڈ ممتاز کے 4 اراکین نے جنہوں نے 17 دنوں کی محنت سے یہ شاہکار تیار کیا لیکن اس پر کوئی پائی پیسہ خرچ نہیں ہوا۔

چوبیس بائی چوبیس فٹ رقبے پر برف سے کھڑا تاج محل کا یہ ماڈل 16 فٹ اونچا ہے، جنہیں 4 افراد نے مل کر17 دن کی لگاتار محنت کے بعد تیار کیا ہے ۔

ان کا تاج محل کا ماڈل بنانے کا مقصد صرف اس تفریحی مقام کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش اور دلچسپ بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button