تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل 7 میں آج سے قذافی اسٹیڈیم میں دوبارہ مقابلوں کا آغاز

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں آج سے دوبارہ مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے 15 فروری تک 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ فائنل تک 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے محظوظ ہوں گے لیکن ہر فرد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں اب تک تمام ٹیمیں پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button