Uncategorized

بابر اعظم کا کھلاڑیوں کی سلیکشن پر عدم اعتماد

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان ہوتے ہی نیا پینڈورا باکس کھل گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر عدم اعتماد اور ناراضی کا اظہار کر دیا ہے۔ بابر اعظم ناخوش ہیں کہ انھیں صہیب مقصود اور اعظم خان کو شامل کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
خبریں ہیں کہ سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی ون ڈے انٹرنیشنل اور اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کیلئے مشاورت نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کی مشاورت کے بعد اعظم خان اور صہیب مقصود کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، خبریں ہیں کہ کپتان بابر اعظم کی خواہش تھی کہ فہیم اشرف اور فخر زمان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا جائے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے اس اہم معاملے پر توجہ دلانے کیلئے رمیز راجہ کو فون کیا تو انہوں نے واضح کر دیا کہ کھلاڑیوں کو ان آؤٹ کروانے پر توجہ کم دیں اور اپنا زیادہ توجہ کھیل پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button