Uncategorized

بجلی کا بل 60 فیصد کم کرنیوالی ٹیکنالوجی تیار، خوشخبری آگئی

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے جس کی مدد سے عام صارفین کے بجلی بلوں میں ساٹھ فیصد تک کمی آئے گی۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا ہم نے واٹر موٹر، پنکھوں اور دیگر الیکٹرک آلات میں بجلی کی بچت کیلئے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے بجلی کا بل 60 فیصد تک کم آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی اشیا سے بجلی کم استعمال ہوگی، اسی بچت شدہ الیکٹرسٹی کو ہم صنعتوں سمیت دیگر شعبوں میں استعمال کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button