Uncategorized

پنجاب میں حکومت کے ساتھ کرکٹ میچ، اپوزیشن کی ٹیم کا اعلان

پنجاب میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کرکٹ مقابلے کے لئے اپوزیشن نے اپنی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا، حکومتی ٹیم کے کپتان ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان جبکہ اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے کپتان علی حیدر گیلانی ہوں گے۔ میچ کی تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے فیاض چوہان اورعلی حیدر گیلانی کی آٹھ ستمبر کو ملاقات ہو گی، حکومتٹی ٹیم کے ناموں کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔
پنجاب میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے جا رہا ہے، اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کے رابطے کے بعد اپوزیشن نے حکومت سے میچ کے لئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے نام موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق پنجاب کی اپوزیشن کرکٹ ٹیم میں سید حیدر علی گیلانی، ملک ندیم کامران، تنویر اسلم، ظہیراقبال ، جہانگیر خانزادہ، رضا علی ربیرہ ، صہیب بھرت، میاں نوید، بلال اکبر، نعیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button