Uncategorized

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار رنزشکست دیدی

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 141 رنز بنائے۔کپتان محمود اللہ 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نعیم 39 اور لیٹن داس نے 33 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کیوی بیٹسمینوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی گئی۔کپتان ٹام لیتھم کریز پر ڈٹے رہے ۔ آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور چار رنز سے میچ ہار گئی۔لیتھم 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شکسیب الحسن اور مہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button