Uncategorized
گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
و پیرا لمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے حیدرعلی کے لیے پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
حیدر علی نے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ محکمہ سپورٹس ان کی ہمت اور کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے ان کے لئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہے جو ان کی وطن واپسی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایک تقریب میں دیں گے۔ pic.twitter.com/yKnfPbZkOE
— Rai Taimoor Khan Bhatti (@RaiTaimoorPTI) September 3, 2021
وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر حیدر علی نےپوری قوم کاسرفخرسےبلند کردیا ہےاس کارنامے پر محکمہ کھیل پنجاب کی طرف سے حیدرعلی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کااعلان کرتا ہوں۔