Uncategorized

وفاقی وزیر آئی ٹی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کر دی

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی ) امین الحق نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکے۔ انہوں نے کہا میری درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا اور اب 5منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے۔فری لانسنگ پالیسی حتمی مراحل میں ہے اور پالیسی میں فری لانسرز کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ڈیٹا ہیک ہونے پر تشویش ہے، ایف بی آر کا ڈیٹا سینٹر ہے، ابھی تک این ٹی سی کے ساتھ نہیں ہے،این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے، پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے،فروری میں تمام اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعال کرنے کیلئے آگاہ کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button