Uncategorized

آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ پانچ اکتوبر کو پیش

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ آئندہ ماہ5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا تمام کمپیوٹر صارفین کو اس سے مستفید ہونے کےلیے جون 2022 تک انتظار کرنا ہوگا
ونڈوز 11 اور ’’سرفیس‘‘ مصنوعات سے متعلق آن لائن تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔
بتایا گیا ہے جن صارفین کے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز میں قانونی ونڈوز 10 کے ساتھ مناسب طور پر جدید ہارڈویئر بھی موجود ہے، وہ تمام صارفین پہلے مرحلے میں ونڈوز 11 کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
قانونی صارفین کا دائرہ بتدریج بڑھاتے ہوئے اس میں دوسرے صارفین کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ اس دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ونڈوز 11 کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
پہلے مرحلے میں اسوس، ایلین ویئر، ڈیل، ایچ پی، لینووو، سام سنگ اور مائیکروسافٹ کی اپنی ’’سرفیس‘‘ فیملی کے کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس کےلیے ونڈوز 11 کا اجراء کیا جائے گا۔
چند ماہ پہلے مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ ونڈوز 11 پر اینڈروئیڈ ایپس بھی چلائی جاسکیں گی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ونڈوز 11 کی ابتدائی ریلیز میں یہ فیچر شامل نہیں ہوگا، البتہ اسے چند ماہ بعد ضرور شامل کرلیا جائے
گا۔ابتداء میں یہ فیچر صرف ’’ونڈوز انسائیڈر‘‘ پروگرام میں حصہ لینے والے صارفین کے لیے محدود طور پر دستیاب ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button