Uncategorized

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق تو یہ مقابلہ گذشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
ق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں خاص مہمان شیخ النیہان بن مبارک النیہان اور خالد الزرونی بھی شریک ہوئے ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا
آغاز 17اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہو گا، یہ عالمی مقابلہ 5 سال بعد منعقد ہو گا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھارت میں منعقد ہوا تھا جس کا فاتح ویسٹ انڈیز تھا۔

جواب دیں

Back to top button