Uncategorized

ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو چیئرمین سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بریفگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں اسکول کرکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسکول کرکٹ میں ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button