Uncategorized

شاہین شاہ آفریدی کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا.شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرٹ پر لوگوں کو آگے لائیں ، شاہین شاہ آفریدی کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی اچھا باولر ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ تجربہ کار ہیں اور دنیا بھر میں ہونے والی کرکٹ کی سمجھ رکھتے ہیں ،انہیں نئی ذمہ داریوں کے لیے مبارکباد دی ہے ۔ پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی جو کہ ہو گئی اب اسے مزید بہتر بنانا ہو گا
شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کو محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے ،انہیں ضرور چانس ملنا چاہیے ،گزشتہ سالوں میں نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا گیا لیکن بعض کھلاڑیوں نے پرفارم نہیں کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button