Uncategorized

مانی نے کرکٹ اسٹرکچر بہترکیا. وزیراعظم کا اظہار تشکر

وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کارکردگی پراظہار تشکر کیا ہے .وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراحسان مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے احسان مانی کے کردار کو سراہتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ احسان مانی نے اپنے 3 سالہ دور میں پہلی بار ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو بہتر کیا۔ احسان مانی کی بطور چیئرمین پی سی بی کارکردگی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button