Uncategorized

فیس بک کا آڈیو، ویڈیو کالز کو مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ

فیس بک نے ایپ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا.بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے آڈیو، ویڈیو کالز کو اس کی مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی مرکزی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔
تاہم اگر وہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو بظاہر انہیں اب بھی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button