Uncategorized

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستانی باولر جیت سمیٹنے کےلئے تیار

دوسرا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز موڑ میں داخل ہو چکا ہے .آج میچ کا آخری دن اوردنیا بھر کے شائقین کرکٹ میچ کا نتیجہ دیکھنے کےلئے تیارہیں. پاکستانی باولنگ پورے عروج پر ہے اور جیت سمیٹنے کو تیار ہے . دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا چکی ہے ۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں 150 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور یوں پاکستان کو 152 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ نکمراہ بونر نے کیا جنہوں نے 37 رنز بنائے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر 33 رنز کے ساتھ جرمین بلیک ووڈ رہے ۔ان کے علاوہ جیسن ہولڈر 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے عمران بٹ 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابراعظم 33 ، عابد علی 29 اور اظہر علی 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں ۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کی اننگ کھیلی ۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ مکمل فلاپ رہی تاہم فواد عالم کے ناقابل شکست 124 رنز اور بابر کی تجربہ کار بلے بازی کی بدولت ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی ۔
بابراعظم نے 75 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کے علاوہ محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی بھی 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button