سپورٹس

سری لنکا 222 پر آوٹ، پاکستان کے 2 وکٹوں پر24 رنز

نزگال میں پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگزمیں 222 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ نے سری لنکن بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن علی اوریاسرشاہ نے 2-2 وکٹیں لیں جبکہ احمد نواز اور نسیم شاہ کو ایک، ایک وکٹ ملی۔
سری لنکا کے دنیش چندی مل76رنزبناکرآؤٹ ہوئے، کپتان کرونارتنے ایک، اینجلو میتھیوز صفر پرپویلین لوٹے، اوشاڈا فرنانڈونے 35، کوشل مینڈس نے21 رنزبنائے۔
کھانے کے وقفے کےبعد سری لنکا نے 80 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کے بلے باز دھانن جایا ڈی سلوا کو شاہین شاہ نے 14 رنز پر آؤٹ کیا۔
ڈک ویلا 4 رنز پر شاہین شاہ کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
رمیش مینڈس 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ پربتھ جیاسوریا تین رنز پر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔
کوشال مینڈس 21 رنز بناسکے۔ان کی وکٹ یاسر شاہ نے لی۔وکٹ کیپرمحمد رضوان نے ان کا کیچ لیا۔
اوپنراوشادہ فرنینڈو 35 رنز پرحسن علی کی گیند پرمحمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اینجلومیتھویزصفر پر یاسرشاہ کی گیند پرنسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی باری آئی تو پاکستان کے 24 رنز پر پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے پاکستان نے پہلے دن کے احتتام تک 18 اوور کھیلے ۔چھٹے اوور میں امام الحق راجیتھا کی گیند پر 2 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ 14 ویں اوور میں عبداللہ شفیق کو جے سوریا نے ایل بی ڈبلیو کیا، انہوں نے 47 گیندوں پر 13 رنز بنائے، پہلے دن کے اختتام پر کریز پر بابر اعظم اور اظہر علی موجود تھے۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلمان آغا کو ٹیسٹ کیپ دی۔ سابق بلے باز محمد یوسف نے سلمان آغا کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
سری لنکا کی ٹیم کی قیادت دمتھ کرونارتنے کررہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو،اینجلیو میتھیوز شامل ہیں۔
ان کےعلاوہ کوسل مینڈس،دھننجایا ڈی سلوا، کامینڈو مینڈس، ڈک ویلا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دنیش چندی مل، رمیش مینڈس، ماہیش تھیکشانا،کاسن رجیتھا،وشوا فرنینڈو کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسیتھا فرنینڈو،دلشان مدھوشنکا،پرابتھ جیسوریا،دنتھ ویلالاگے،جیفری واندرسائے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button