سپورٹس

مالی مشکلات میں گھرے ہاکی کے ہونہار کھلاڑی علی شاہ پر مالی مشکلات نے غلبہ پالیا جس کے نتیجے میں علی شان نے ہاکی کو الوادع کہہ دیا .
اس سلسلے میں سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا علی شان نے آرام مانگا تھا جو انہیں دے دیا گیا۔ علی شان نے مجھ سے ذہنی اور مالی پریشانی کا ذکر نہیں کیا ۔کھلاڑیوں کے مالی مسائل ضرور ہیں انہیں ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ علی شان اچھا کھلاڑی ہے اسے ہرگز کھونا نہیں چاہیں گے۔ علی شان سے آئندہ ہفتے دوبارہ ملاقات کروں گا ۔
علی شان نے کہا مالی مسائل تو آج کے نہیں ایک عرصے سے ہیں میں نے ہاکی کے لئے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی وقت کے ساتھ ساتھ حالات مشکل ہو رہے ہیں۔ میں نے ابھی وقفہ لیا ہے کھیل پر فوکس نہیں کر پا رہا تھا۔ امید ہے میں جلد واپس آؤں گا ۔
سیکرٹری سپورٹس بورڈ پنجاب اسد اللہ فیض نے علی شان کی مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button