Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی،  اس سے پہلے زراعت پرخاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔

چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کھل کر تعریف کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں 10سال سے زائد عرصہ گزارا، عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں۔

صدر (ق) لیگ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کسانوں، زمینداروں کے لیےعملی کام کیا گیا ہے، وزیرخزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں صارفین کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچانے کے اقدامات کیے گئے،  فصلوں کے بیج کو امپورٹ کرنے کی بجائے پاکستان میں اگایا جائے تاکہ کسان کو فائدہ ہو۔

وفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!