سپورٹس

انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ایون مورگن ریٹائرہو گئے

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے کیا گیا۔
225 ون ڈے اور 115 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے ایون مورگن آخری 28 وائٹ بال میچوں میں صرف دو ہی نصف سنچریاں اسکور کرسکے تھے۔
2015 میں کپتان مقرر کئے جانے کے بعد ایون مورگن نے 126 ون ڈے اور 72 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی قیادت کی، ان ہی کی قیادت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرسکی، اس کے علاوہ 2019 کا ورلڈ کپ بھی جیتا۔
ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ایون مورگن بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیتے رہیں گے۔
اس موقع پر ایون مورگن نے کہا کہ اپنے کیریئر کا سب سے بہترین دور گزارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی بھی طرح آسان نہیں تھا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہی میرے اور انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کے لیے صحیح وقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button