تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار،اور ایک پولیو ورکر شہید۔

شمالی وزیرستان(رپورٹ آدم خان وزیر سے) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر ما مور دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگئے۔

شہید اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضا اللہ کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم احتر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ایس پی انوسٹیگشن محمد زمان پولیس آفیسر سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء کو سلامی پیش کرکے انکے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھادی گئیں اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کی گئیں جہاں شہداء کی علاقائی سطح پر نماز جنازہ اور تدفین ہوگی۔

مجیر جنرل جی او سی سیون ڈویژن نے شہداء کے لواحقین کو حوصلہ دلاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا

واقعے میں ملوث ملزمان کو بہت جلد بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button