سپورٹس

محمد عامر کی واپسی٬ کیا شاہین شاہ کو سائڈ لائن کیا جائے گا؟

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ اٹیک تبدیل ہوگیا ہے۔ اسی حوالے سے سابق کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل محمد عامر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہر ریاست میں موسم بلکل تبدیل ہوجاتا ہے، یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دو فاسٹ بولر ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی لینے کے بعد معاملات صحیح نہیں چل رہے جبکہ انکی بالنگ فارم بھی متاثر کن نہیں ہے ہوسکتا ہے انہیں سائڈ لائن لگادیا جائے۔محمد آصف نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button