تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

اظہر محمود ریڈ بال ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

رپورٹ: اخلاق اسلم

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو ریڈ بال ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک نبھائیں گے۔

اظہر محمود اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیم کے سٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے مختلف مواقع پر نمایاں کارکردگی دکھائی، جس کے بعد اب انہیں ریڈ بال فارمیٹ میں قیادت سونپی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کا وسیع تجربہ اور ٹیم کے ساتھ گہرا تعلق اس عبوری دور میں اہم ثابت ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button