دنیا

شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا، ایرانی آرمی چیف

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔ 

اپنے بیان میں ایرانی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار منتخب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران مناسب اور درست انداز میں جوابی کارروائی کرے گا۔

میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران ایسی جوابی کارروائی کرے گا جس کے بعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button